2 مارچ 2013 - 20:30

فلسطینی تنظیم حماس نے امریکی صدر باراک اوبامہ پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائيل کے دورے کے دوران مسجد الاقصی کے دورے کا ممکنہ پروگرام ترک کردے ۔

ابنا: حماس کے رہنما صلاح بردویل نے ترک خبررساں ایجنسی آناتولی کے ساتھ گفتگو میں امریکی صدر باراک اوبامہ کے مسجد الاقصی کے ممکنہ دورے کے رد عمل میں کہا ہے کہ اوبامہ کو اسرائيل کے ساتھ ملکر مسجد الاقصی کا دورہ نہیں کرنا چاہیے۔

حماس کے رہنما صلاح بردویل نے کہا کہ مسجد الاقصی کے دورہ کا فیصلہ ایک اشتعال انگیز فیصلہ ہے حماس کے رہنما نے مسلمانوں پر زوردیا ہے کہ وہ مسجد الاقصی کی حرمت بچانے کے لئے فلسطینی عوام کے ساتھ تعاون کریں۔۔

.......

/169